بنگلور،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے باصلاحیت اوپنر لوکیش راہل کو خوشی ہے کہ نئے چیف کوچ انیل کمبلے نے قومی ٹیم کے ارکان کو اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔چار ٹیسٹ کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل راہل فی الحال کمبلے کی رہنمائی میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں اصلاح کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔راہل نے کہا کہ ہماری کمبلے کے ساتھ بات ہوئی ہے اور انہوں نے کچھ چیزوں پر زور دیا۔انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ لڑکوں کو خود فیصلے کرنے دیں گے،جب ہمیں کوئی پریشانی ہوگی یا کچھ معلومات لینی ہوگی تو ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔یہ شاندار فریم ورک ہے۔انہوں نے کہا کہ انیل کمبلے جیسے عظیم کھلاڑی کے مینٹر اور کوچ کے طور پر ٹیم سے جڑنے سے ہماری جیسی نوجوان ٹیم کو کافی مضبوطی ملے گی،وہ ہمارے ساتھ اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں جو انہیں اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ہوئے۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف سنچریوں سمیت پانچ ٹیسٹ میں 256رنز بنانے والے راہل نے کہا کہ وہ ایسے شخص ہے جنہیں کرکٹ کا کافی علم اور بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے کافی وقت گزارا ہے،وہ ہمارے لئے مثالی شخصیت ہیں جن سے ہم سبق لے سکتے ہیں،ہم انل کمبلے کے ساتھ کام کرنے کو لے کر فکر مند ہیں اور ذاتی طور پر اور ٹیم کے طور پر بہتر ہونا چاہتا ہوں۔